ممبئی ۔23نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سی بی آئی نے آج عدالت سے کہا کہ مالیاتی سودا شینابورا کے قتل کے پس پردہ حقیقی مقصد تھا اس کے سوتیلے باپ پیٹرمکرجی نے جو ذرائع ابلاغ کی ایک سابق اہم شخصیت ہے اور 4 ملزموں میں سے ایک ہے، بعض خفیہ دستاویزات کا علم رکھتا تھا۔ سی بی آئی نے کہا کہ کلیدی ملزم اندرانی جو مقتول کی ماں ہے، شینا کے ای میل اکاونٹ کے بارے میں پیٹر کو بتایا تھا۔ پیٹرمکرجی پر بھی قتل اور مجرمانہ سازش کے الزام میں فردجرم عائد کیا گیا ہے۔ وہ بھی یہ بیان دیتے وقت اندرانی مکرجی کے ساتھ تھے۔ سی بی آئی نے پیٹر کی 10 دن کی تحویل میں اضافہ کی درخواست کرتے ہوئے عدالت میں یہ بیان دیا۔ سی بی آئی نے ادعا کیا کہ مالیاتی لین دین قتل کے پس پردہ کلیدی مرکز تھا۔ پیٹر نے انکشاف کیا ہیکہ کروڑوں روپئے کی سرمایہ کاری اس نے اور اندرانی نے فکسڈ ڈپازٹ کی شکل میں برطانیہ اور ہندوستان میں کی تھی اور غیرمنقولہ جائیدادیں برطانیہ اور ہندوستان میں حاصل کی تھی۔ 2010-11ء میں ایسا کیا گیا تھا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہیکہ شینابورا کا قتل اس سے نقد رقم حاصل کرنے کیلئے کیا گیا تھا۔ سی بی آئی نے پیٹرمکرجی کی اس کی تحویل کی مدت میں اضافہ کی درخواست کرتے ہوئے عدالت میں یہ تمام تفصیلات ظاہر کیں۔ ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل انیل سنگھ نے سی بی آئی کی جانب سے پیروی کی ۔