نئی دہلی ۔ یکم اگسٹ ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور جرمنی نے آج مالیاتی اور ٹکنیکل تعاون و اشتراک کیلئے ایک معاہدہ پر دستخط کئے جس میں پائیدار شہری ترقی اور قابل تجدید توانائی پر توجہ مرکوز کی جائیگی ۔ اس معاہدہ پر ہندوستان میں جرمنی کے سفیر مارٹن بے اور جوائنٹ سکریٹری محکمہ معاشی اُمور ، وزارت فینانس ، حکومت ہند سمیر کمار کھرے نے دستخط کئے ۔ گزشتہ سال ڈسمبر میں جرمنی نے انڈو ۔جرمن انٹر گورنمنٹل بات چیت کے دوران ہندوستان کے ساتھ ڈیولپمنٹ تعاون کیلئے تقریباً 8,500 کروڑ روپئے فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے جرمنی کے سفیر نے کہا کہ قابل تجدید توانائی کے ایریاس میں تعاون و اشتراک ترجیحی ہوگی ۔