مالدیپ کے وزیر خارجہ کی دہلی آمد

نئی دہلی۔15فبروری( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر خارجہ سشما سوراج نے اج مالدیپ کے اپنے ہم منصب دھونیہ مامون سے ملاقات کی ۔انہوں نے اس جزیرہ نما ملک کے ترقیاتی پراجکٹوں کے علاوہ وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ مالدیپ کے امکانی ایجنڈہ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔محترمہ مامون جو خانگی دورہ پر یہاںپہنچی ہیں ‘ شریمتی سشما سوراج سے ملاقات کے دوران باہمی تعلقات اور سمندری اُمور میں تعاون کو فروغ دینے پر بھی بات چیت کی ۔ وزارت اُمور خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ’’ بحری سفارت کاری کے طور پر سمندری پڑوسیوں ہندوستان اور مالدیپ کو اپنے تعلقات مزید مستحکم کرنا ہوگا کیونکہ دونوں ممالک اپنے تعلقات کی گولڈن جوبلی منارہے ہیں ۔