مالے۔31 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مالدیپ کی فوجداری عدالت نے ایک گرفتاری وارنٹ محمد نشید کے خلاف جاری کیا ہے جو ملک کے اولین جمہوری طور پر منتخبہ صدر تھے جن کی حکومت کا 2012ء میں تختہ الٹ دیا گیا۔ ان کے خلاف برسراقتدار رہنے کے دوران رقومات کے بے جا استعمال کا الزام ہے ۔ 49 سالہ نشید کو گزشتہ مئی میں برطانیہ نے سیاسی پناہ منظورکی تھی۔ انہیں مالدیپ حکومت نے علاج کیلئے برطانیہ جانے کی اجازت دی تھی۔ جبکہ انہیں دہشت گردی سے متعلق جرائم کیلئے 13 سال کی سزائے قید سنائی گئی تھی۔