نئی دہلی۔ 27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مالدیپ میں ایمرجنسی کے نفاد کے بعد ہند کیساتھ رشتے میں آئی تلخی کے بیچ مالدیپ نے انڈمان و نکوبار میں اگلے ہفتے ہونے والے کثیر مقصدی بحری فوجی مشق ’ملن‘ میں شرکت سے انکار کردیا ہے ۔ہندوستانی بحریہ نے 6 تا 13 مارچ رپورٹ بلیئر میں ملن مشق کا انعقاد کیا ہے ، جس میں16 ممالک کے بحری افواج حصہ لے رہے ہیں۔بحریہ کے چیف ایڈمرل سنیل لامبا نے آج کہا کہ ”ہم نے مالدیپ کو ملن میں شرکت کی دعوت دی تھی لیکن اس نے انکار کردیا ۔ مالدیپ نے اسکی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے ۔