حیدرآباد ۔ 29 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : کیرالا میں آئے زبردست سیلاب سے کروڑہا روپئے کا جانی اور مالی نقصان ہوا ہے جب کہ نقصان کا حقیقی تخمینہ لگانا ہنوز مشکل ہے ۔ کیرالا کو اس وقت مختلف ممالک اور امدادی اداروں کی جانب سے امدادی اشیاء بطور عطیہ دی جارہی ہیں ۔ وہیں مالا بار گروپ کے صدر نشین ایم پی احمد نے عزت مآب وزیر اعلی کیرالا پی وجئین کو دو کروڑ روپئے کا چیک حوالے کیا ۔ انہوں نے سیلاب میں تباہ شدہ مکانات کی تعمیر نو کے لیے مزید پانچ کروڑ دینے کا وعدہ کیا ۔ عطیہ کی اس رقم میں ایک کروڑ روپئے مالا بار گروپ کے ملازمین کی جانب سے دئیے گئے ہیں ۔ یاد رہے کہ مالا بار گروپ کا یہ طرہ امتیاز ہے کہ وہ اپنی تجارت میں منافع کا 5 فیصد ہمیشہ امدادی اور خیراتی کاموں میں استعمال کرتے ہیں ۔۔