نئی دہلی ۔ 13ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی ہائیکورٹ نے کہا کہ ماقبل انتخابات مباحث جواہر لال نہرو یونیورسٹی ( جے این یو ) میں طلبہ یونین کے انتخابات تک محدود نہیں ہونا چاہیئے بلکہ یہ اس سے آگے بھی ہونے چاہیئے ۔ جسٹس سدھارتھ سریدل نے اس یونیورسٹی میں آئندہ منعقد ہونے والے طلبہ یونین انتخابات میں صدر کے عہدہ کیلئے جے این یو کے ایک طالب علم کی امیدواری کو مبینہ طور پر منسوخ کئے جانے پر اس طالب علم کی جانب سے داخل کی گئی درخواست کی سماعت کے دوران پیر کو کانگریس قائد اوورسیز ایڈوکیٹ سلمان خورشید سے یہ استفسار کیا ۔ عدالت نے کانگریس قائد کو مشورہ دیا کہ مباحث صرف جے این یو انتخابات تک ہی کیوں محدود ہونے چاہیئے ؟ آپ کو انہیں اس سے آگے لے جانا چاہیئے ۔ کئی مماکل جیسے امریکہ ‘ روس اور میسیکو میں امیدواروں میں ماقبل انتخابات مباحث صدارتی انتخابات کا حصہ ہوتے ہیں ۔ ان مباحث کو اکثر راست ٹیلی کاسٹ کیا جاتا ہے ۔