ماسکو۔31جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) کم از کم 11افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ماسکو کے ایک کارخانہ میں آتشزدگی کی وسجہ سے چھت منہدم ہوگیا ۔ تحقیقات کرنے والوں نے کہاکہ آگ نے تین ہزار مربع میٹر کے علاقہ کو اپنی گرفت میںلے لیا تھا ۔ یہ کارخانہ شہر کے مشرق میں واقع تھا ۔ 11افراد کی نعشیں دستیاب ہوچکی ہیں ۔ آگ بجھادی گئی ہے ۔ تحقیقاتی کمیٹی کی مقامی بنچ نے اپنے بیان میں کہا کہ آگ 11:30بجے دن شروع ہوئی اور اسے پانچ گھنٹے بعد بجھایا جاسکا ۔ آتشزدگی کی وجوہات نامعلوم ہے ۔ فوجداری تحقیقات جاری ہے ۔