ماسکو ۔ 5 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) روس کی پولیس نے 200کارکنوں کو گرفتار کرلیاجو ماسکو کے قلب میں جمع ہوکر بغیر اجازت صدر روس ولادیمیرپوٹن کے خلاف احتجاج کررہے تھے ۔ سرکاری خبر رساں ادارہ ’’پاس ‘‘ نے پولیس کے ایک ذریعہ کے حوالے سے کہا کہ ممنوعہ بنیاد پر اپوزیشن گروپ کے حامی ماسکو کے قلب میںجمع ہوگئے اور کریملن کی دیواروں کے روبرو احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ کریملن روس کا قصر صدارت ہے اور یہاں پر روس کا منتخبہ صدر اپنے جانشین کے انتخاب تک قیام کیا کرتا ہے ‘ فی الحال یہ صدر روس پوٹن کی قیامگاہ ہے ۔