ماسکو ۔ 4 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : روس کے دارالحکومت ماسکو میں مسلمانوں کو عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کرنے سے منع کیا گیا ہے ۔ حکومت نے روایتی ذبیحہ کے عمل پر پابندی عائد کی ہے ۔ عیدالاضحی کے لیے ماسکو میں جانوروں کی فروخت اور قربانی پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ سٹی انٹر ریجنل کارپوریشن کے ترجمان نے کہا کہ مسلمان اپنے مذہبی فرائض کو شہر کے مضافات یا مواضعات میں انجام دے سکتے ہیں ۔ ماسکو میں مقیم مسلمانوں کے لیے حکومت کے فیصلہ سے سخت پریشانی ہورہی ہے ۔ ماسکو میں فی الحال صرف 4 سرکاری مساجد ہیں جو شہر میں مسلمانوں کی بڑھتی آبادی کے لیے ناکافی ہیں ۔۔