ماسکو میں قرأت قرآن کا بین الاقوامی مقابلہ

ماسکو۔ 18ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )ماسکو میں قرأت قرآن کا پندرہواں بین الاقومی مقابلہ 20 ستمبر کو’’کروکس سٹی ہال‘‘میں ہوگا۔ روسی دارالحکومت کے بین الاقوامی تعاون کے شعبے کی پریس سروس نے کل ایجنسی ’’انترفاکس‘‘کو مطلع کیا۔مقابلے میں دنیا کے 30ملکوں کے قراء حصہ لیں گے۔ روس کی نمائندگی چیچنیا سے واحد اصحابوو اور داغستان سے ماگومید علی گاجی ایو کریں گے۔ معزز مہمان کے طور پر عالمی شہرت یافتہ قاری سعد الغامدی کو مدعو کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ قرآت قرآن کے مقابلے کے اصول سخت ہیں جن پر بین الاقوامی جیوری عمل کرے گی۔