ماسکو میں آتشزدگی 8 افراد ہلاک

ماسکو، 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) روس کے دارالحکومت ماسکو کے مشرقی علاقے میں کل شام لگنے والی آگ کوبجھانے کے دوران فائر بریگیڈ عملہ کے آٹھ ارکان کی موت ہو گئی۔  یہ اطلاع آج روس کے ایمرجنسی محکمہ ترجمان نے دی۔  ترجمان نے بتایا کہ آگ میں جلنے والے لوگوں کی لاشیں آج صبح نکالی گئیں۔

 

ہلاری کو 75 سابق سفیروں کی تائید
واشنگٹن ۔ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے 75 سابق سفیروں اور اعلیٰ سطحی سفارتکاروں کی ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہلاری کلنٹن کو تائید حاصل ہوئی ہے۔