ماسکو۔ 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) روس کی طرف سے شام کی بشارالاسد حکومت اور اس شامی اپوزیشن گروپوں کے درمیان رواں ماہ کے دوران مذاکرات کرانے کی کوشش ناکام ہونے کا امکان ہے۔ شامی اپوزیشن کی بڑی جماعتوں نے ان روسی کوششوں پر انگلی اٹھائی ہے اور اس معاملے میں ماسکو پر بھروسہ نہ کرنے کا اشارہ دیا ہے۔امریکہ نے ان مذاکرات کی سرکاری طور پر مخالفت نہیں کی ہے ، اس کے باوجود سرکاری حکام 26 جنوری کو ماسکو میں مجوزہ مذاکرات کو نتیجہ خیز ہونے کے بارے میں زیادہ پرامید نہیں ہیں۔اسد حکومت کو اپنے حامیوں سے بھی مزاحمت کا سامنا ہے کہ وہ شکست کو اب سامنے دیکھنے لگے ہیں۔ اُدھر اسد حکومت بڑے سرپرست روس اور ایران تیل کی عالمی صورتحال سے پریشان ہیں۔