مارگا درشی چٹ فنڈ کے مجموعی کاروبار میں غیرمعمولی اضافہ

حیدرآباد 20 جون (پریس نوٹ) مارگادرشی چٹ فنڈ پرائیوٹ لمیٹیڈ نے مالی سال 2017-18 ء میں مجموعی کاروبار 10 ہزار کروڑ روپیوں مکمل کرلیا ہے۔ کمپنی کا قیام سال 1962 ء میں شری پدما وبھوشن سری راموجی راؤ نے پہلی برانچ حمایت نگر میں قائم کیا تھا۔ آج اس کے چار ریاستوں جیسے تلنگانہ، اے پی، تمل ناڈو اور کرناٹک میں 105 برانچ کارکرد ہیں۔ راموجی گروپ کے تحت مارگادرشی چٹ فنڈ چلا رہا ہے جس کی قیادت مسز شلیجا کرن کررہی ہیں۔ کمپنی کے ذرائع نے بتایا کہ سال 1994-95 میں اس کا مجموعی کاروبار 10,204 کروڑ تھا جبکہ سال 2017-18 میں مارگا درشی نے کرون کی قیادت میں ایک مستحکم ادارہ میں تبدیل ہوگیا ہے۔