حیدرآباد 27 جنوری : ( سیاست نیوز ) : آندھرا پردیش اسمبلی کے مجوزہ بجٹ سیشن کا ماہ مارچ کے پہلے ہفتہ میں آغاز ہوگا ۔ اسپیکر ڈاکٹر کے سیوا پرساد راؤ نے یہ بات بتاتے ہوئے ریاستی عوام پر ریاست کی ترقی میں متحدہ جدوجہد کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ مجوزہ اسمبلی بجٹ سیشن ماہ مارچ کے پہلے ہفتہ سے ماہ مارچ کے اختتام تک جاری رہے گا ۔ بتایا جاتا ہے کہ گذشتہ دن یوم جمہوریہ کے سلسلہ میں آندھرا پردیش قانون کونسل میں صدر نشین آندھرا پردیش قانون ساز کونسل جناب ین محمد فاروق نے قومی پرچم کشائی انجام دی ۔ جب کہ آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی میں اسپیکر اے پی قانون ساز اسمبلی ڈاکٹر کے سیوا پرساد راؤ نے قومی پرچم کشائی انجام دیں اور پولیس دستوں سے گارڈ آف آنر کی سلامی لیں ۔