مارشل لاء کے ناقدین کو قید کرنے صدر فلپائن کی دھمکی

منیلا ۔ 2جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) تشدد سے متاثرہ جنوبی فلپائن کے مارشل لاء کے ناقدین جیل بھیج دینے کی دھمکی دیتے ہوئے صدر فلپائن نے کہا کہ اس علاقہ میں سپریم کورٹ اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے ۔ صدر فلپائن ڈٹ رائٹ نے پورے علاقہ میں بشمول منڈ اناؤ میں مارشل لاء نافذ کردیا ہے ۔ منڈ اناؤ دو کروڑ افراد کی آبادی والا علاقہ ہے ۔ ماہ مئی کے اوآخر میں صدر فلپائن نے اس علاقہ کو دولت اسلامیہ کی جانب سے خطرہ ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے مارشل لاء نافذ کردیا تھا ۔ فلپائن کے قائد نے کہا کہ وہ عدالت کے انکشافات کو نظرانداز نہیں کرسکتے ‘ جس کے بموجب اس علاقہ کو دولت اسلامیہ سے سنگین خطرہ لاحق ہے ۔ صدر فلپائن نے عہد کیا کہ وہ مسلح افواج کی سفارشات پر عمل کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں ۔ اس علاقہ کے شہر ماراوی پر فلپائن کی فوج کا مکمل قبضہ ہوچکا ہے ۔