ایچ ایم ڈی اے سے آن لائن اراضیات کا ہراج ، فی گز 1.52 لاکھ فروخت
حیدرآباد ۔ 23 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : مادھا پور میں اراضیات کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں ۔ فی گز 1.52 لاکھ روپئے اراضی فروخت ہوئی ہے ۔ ایچ ایم ڈی اے کی جانب سے آن لائن میں اراضیات کا ہراج کیا گیا ۔ مادھا پور میں مقررہ قیمت سے 2 تا 3 گناہ زیادہ قیمتیں ادا کرتے ہوئے اراضیات حاصل کی گئی ۔ مادھا پور سیکٹر I میں 451 گز کا پلاٹ فی گز 1,52,000 لاکھ روپئے فروخت ہوا ۔ مادھا پور سیکٹر 3 میں 1052 گز کاپلاٹ 1,19,100 فی گز کے حساب سے فروخت ہوا ۔ سب سے کم نلگنڈلہ میں 25,800 روپئے فی گز کی بولی لگاتے ہوئے حاصل کیا گیا ۔ ایچ ایم ڈی اے نے 211 پلاٹس آن لائن کے ذریعہ ہراج کرنے کا فیصلہ کیا ۔ اتوار کو شروع ہوئے ہراج میں 74 پلاٹس کے لیے ایچ ایم ڈی اے نے جو قیمت مقرر کی تھی ۔ اس سے 2 تا 3 گناہ زیادہ قیمتیں ادا کرتے ہوئے اراضیات خریدی گئی ہیں ۔ اتوار تا منگل تک تین دن ہراج کا اہتمام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ پہلے دن میاں پور میں 49 پلاٹس چندا نگر میں 6 پلاٹس مادھا پور میں 2 پلاٹس اور نلگنڈلہ میں 7 پلاٹس کے لیے ای ہراج کا اہتمام کیا گیا ۔ مادھا پور میں سب سے زیادہ فی گز 1,52,000 کے حساب سے اراضی فروخت ہوئی ۔ چندہ نگر میں 70 ہزار روپئے گز میاں پور ، میوری نگر میں 66 ہزار اور نلگنڈلہ میں سب سے کم 35 ہزار روپئے فی گز اراضی فروخت ہوئی ۔ میاں پور میں 49 اراضیات فی گز 40 ہزار روپئے سے زیادہ قیمت پر فروخت ہوئی ہے ۔ ایچ ایم ڈی اے کے عہدیداروں نے بتایا کہ ہراج میں جو مثبت ردعمل حاصل ہوا ہے ۔ اُس سے امید کی جارہی ہے کہ 250 کروڑ روپئے کے بجائے 450 کروڑ روپئے آمدنی حاصل ہوسکتی ہے ۔۔