حیدرآباد 5 اکٹوبر (آئی این این) سائبرآباد پولیس کمشنر سی وی آنند نے بتایا کہ XI ویں میٹرو پولس ورلڈ کانگریس 2014 ء کے پیش نظر مادھا پور پولیس اسٹیشن حدود میں دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے۔ یہ کانفرنس 7 اکٹوبر سے شروع ہورہی ہے۔ اُنھوں نے بتایا کہ مادھا پور پولیس اسٹیشن حدود میں 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر امتناع رہے گا۔ یہ احکامات پیر 6 اکٹوبر کو شام 6 بجے سے 10 اکٹوبر کی نصف شب تک برقرار رہیں گے۔