تلنگانہ انوائرنمنٹ کانگریس سے مقررین کا خطاب
حیدرآباد۔/22مارچ، ( سیاست نیوز) ڈاکٹر وائی وی این کرشنا مورتی ڈائرکٹر نیشنل ریموٹ سینسنگ سنٹر نے کہا کہ وہ سرفیس واٹر باڈیز تھریٹ پر نظر رکھنے کیلئے گراؤنڈ بیسڈ آبزرویشن کے ساتھ اسپیس ان پٹ کا استعمال کرتے ہیں۔ آج یہاں منعقدہ پہلی تلنگانہ انوائرنمنٹ کانگریس سے مخاطب کرتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ ماحولیات اور آبی وسائل سے متعلق ورلڈ کمیشن نے آبی وسائل بارش کے پانی کے اسٹوریج اور آبپاشی کیلئے اس کے استعمال کا جائزہ لینے پر زور دیا ہے۔ اس سلسلہ میں این آر ایس سی کی جانب سے کام کیا جارہا ہے۔ دیہی علاقوں میں گراونڈ واٹر ریچارج اور ڈیولپمنٹ کیلئے سائیٹس قائم کرنے پر توجہ دی جارہی ہے۔ مسٹر ڈی پی راؤ سابق ڈائرکٹر ’ اسرو ‘ نے کہا کہ شہری ترقی کیلئے یہ اہم اور ضروری ہے کہ اختراعی ٹولس اور ٹیکنیکل ان پٹس ڈیولپ کئے جائیں۔ سنٹر فار انوائرنمنٹ اینڈ ڈیولپمنٹ کی جانب سے اس دو روزہ ورکشاپ کا پہلی مرتبہ اہتمام کیا گیا اور تمام مقررین نے کہا کہ اربن انوائرنمنٹ مینجمنٹ اربن پلانرس اور اربن پالیسی میکرس کیلئے یہ مسئلہ بن گیا ہے۔