نئی دہلی ۔ 19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج دوبارہ تشکیل شدہ ماحولیات کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی جس میں تبدیلی ماحولیات کے بارے میں قومی لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مرکزی وزراء ماحولیات پرکاش جاودیکر، فینانس ارون جیٹلی، آبی وسائل اما بھارتی، معتمد ماحولیات کے علاوہ دیگر اعلیٰ سطحی افراد شریک تھے۔ وزارت کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ اجلاس کے ایجنڈہ پر نظرثانی کی گئی اور تبدیل ماحولیات سے نمٹنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ یہ کمیٹی 2007ء میں سابق یو پی اے حکومت نے تشکیل دی تھی۔