حیدرآباد ۔ 8 ۔ ستمبر : ( این ایس ایس ) : ریاستی وزیر جنگلات و ماحولیات جوگورمنا نے کہا کہ ریاستی حکومت آلودگی سے بچانے ماحولیات کے تحفظ کو اولین ترجیح دے گی ۔ یہاں ای پی ٹی آر آئی احاطہ میں طبیاتی پودا لگانے کے بعد خطاب کرتے ہوئے جوگورمنا نے کہا اب تک 30 کروڑ پودے لگائے جاچکے ہیں جو کہ ہریتا ہرم پروگرام کا حصہ ہے انہوں نے کہا اس سال جملہ 46 کروڑ پودے لگائے جائیں گے جب کہ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ اس کام میں شخصی دلچسپی لے رہے ہیں ۔ انہوں نے عوام سے خواہش کی کہ وہ ماحولیات کے تحفظ کے لیے آگے آئیں ۔ ریاستی وزیر نے ماحولیات کے تحفظ کے تئیں تحقیقی کام ، ٹریننگ پروگرامس کے لیے ای بی ٹی آر آئی کی ستائش کی ۔ انہوں نے ای پی ٹی آر آئی کو تمام تر مدد کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر ڈائرکٹر ای پی ٹی آر آئی کلیان چودھری اور دیگر موجود تھے ۔۔