ماحولیات پر تاریخی معاملت کیلئے زائد از 190 اقوام کی کانفرنس

لیما (پیرو) ۔ 2 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) گیسوں کے بڑھتے اخراج اور 2014ء تاریخ میں گرم ترین سال ثابت ہونے کے خطرات کے درمیان ہندوستان اور زائد از 190 اقوام کے نمائندوں نے یو این ماحولیات کانفرنس میں مذاکرات شروع کردیئے ہیں جس کا مقصد ایک ایسی فیصلہ کن معاملت طئے کرنا ہے جو آئندہ سال کی قطعی مہلت سے قبل عالمی سطح پر کاربن اخراج میں کٹوتی لائے۔ 12 روزہ میٹنگ میں ایسے مسودہ معاہدہ پر اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا جو تاریخی معاملت کی بنیاد پیش کرے، جس پر پیرس میں ڈسمبر 2015ء میں دستخط کئے جائیں گے اور جو 2020ء سے نافذالعمل رہے گی۔ اقوام متحدہ کی رکن مملکتوں نے عالمی حدت کو 2 ڈگری سلسیس تک محدود رکھنے کا عزم کیا ہے۔