ماحولیات سے متعلق قوانین میں ترامیم کا جائزہ : جاوڈیکر

حیدرآباد 27 مارچ ( پی ٹی آئی ) حکومت ماحولیات سے متعلق پانچ مرکزی قوانین میں ترامیم کیلئے ریاستی حکومتوں اور دوسرے فریقین کی تجاویز پر غور کر رہی ہے ۔ مرکزی وزیر ماحولیات پرکاش جاؤڈیکر نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے فاریسٹ اکیڈیمی دولہ پلی کا دورہ کرنے کے بعد کہا کہ ماحولیات سے متعلق پانچ اہم مرکزی قوانین کی تیاری 1971 سے 1986 کے درمیان عمل میں آئی تھی ۔ جاوڈیکر نے کہا کہ وزارت ماحولیات و جنگلات ان قوانین کا جائزہ لے رہی ہے اور ان میں ترامیم کیلئے ریاستوں اور دوسرے فریقین سے ملنے والی تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام پانچوں قوانین میں ترامیم کی ضرورت ہے اور یہ کام مرحلہ وار انداز میں کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ اس کارروائی کا مقصد قوانین کو ماحولیات کے موافق بنانے کے میکانزم کو مزید مستحکم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان قوانین میں ترامیم کے وقت ماضی کے تجربات اور موجودہ ضروریات دونوں کا خیال رکھا جا رہا ہے ۔