مابعد گودھرا فسادات ‘ 7 ملزمین کی عمر قید کی سزا برقرار : ہائیکورٹ

احمد آباد 25 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) گجرات ہائیکورٹ نے مابعد گودھرا 2002 کے گجرات فسادات مقدمات میں سات افراد کو عمر قید کی سزا برقرار رکھی ہے ۔ یہ سزا ویرام گام میں ہوئے فسادات کے سلسلہ میں دی گئی ہے جہاں تین افراد کا قتل کردیا گیا تھا ۔ عدالت نے قتل کے مقدمہ دیگر دو کو سزاوں اور ایک ملزم دیوا بھائی سمت بھائی بھرواڈ کی برات کو بھی برقرار رکھا ہے ۔ جسٹس ہرش دیوانی اور جسٹس بیرن ویشنو پر مشتمل ایک ڈویژن بنچ نے ملزمین کیلئے سزاوں کا آج اعلان کیا ۔ جن سات افراد کو عمرقید کی سزا سنائی گئی ہے ان میں ستا بھائی عرف حیدر گیلا بھرواڈ ‘ نارن بھائی سمنت بھائی بھرواڈ ‘ اڈاجی رنچھوڑ بھائی ٹھاکر ‘ ولا بھائی گیلا بھائی بھرواڈ ‘ وٹھڈ عرف کچیو موتی بھرواڈ ‘ مولا بھائی گیلا بھائی بھرواڈ اور میرا بھائی گیلا بھائی بھرواڈ شامل ہیں۔ گذشتہ مہینے عدالت نے ان ملزمین کو خاطی قرار دیا تھا اور سزاوں کا آج اعلان کیا ہے ۔