مائیک پنس عنقریب ہندوستان کے دورہ کے خواہاں

واشنگٹن ۔ 28 ۔ جون ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی نائب صدر مائیک پنس نے آج ایک اہم بیان میںکہا کہ وہ جلد ہی ہندوستان کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنار ہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری اتنی مستحکم کبھی نہیں رہی جتنی اب ہورہی ہے اور ہند ۔ امریکہ کے اچھے دن ہنوز آنا باقی ہیں ۔ انہوں نے نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان ہوئی ملاقات کو تاریخی اور نتیجہ خیز قرار دیا ۔ آج میں یہ بات پورے اعتماد کیساتھ کہہ سکتا ہوں کہ ہند ۔ امریکہ تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا ۔

 

یوکرین میں سائبر حملہ، سرکاری دفاتر اور بینکوں میں کام کاج ٹھپ
ماسکو۔28 جون (سیاست ڈاٹ کام) پوری دنیا ایک مرتبہ پھر سائبر حملے کی زد میں ہے ۔ ‘واناکرائی رین سموئیر’ جیسے وائرس نے منگل کو پوری دنیا پر بڑا سائبر حملہ کیا۔ سائبر حملے کا سب سے زیادہ اثر یوکرین میں ہواہے ، جہاں سرکاری دفاتر، بجلی کمپنیوں اور بینک کے کمپیوٹر کے نظام میں بہت زبردست خرابی آئی ہے ۔ یوکرین کا سنٹر ل بینک، سرکاری بجلی کی ڈسٹریبوٹر کمپنی، ہوائی جہاز ڈویلپر کمپنی ایتونوو اور ڈاک کی خدمات اس حملے سے بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ یوکرین کے دارالحکومت کیو کی میٹرو میں پیمنٹ کارڈ کام نہیں کر رہے ہیں۔