حیدرآباد 30 مئی (پی ٹی آئی) مائیکرو سافٹ انڈیا نے آج اپنی پہلی
Accessibility چوٹی کانفرنس کی میزبانی کی جس کا مقصد معذوری کا شکار عوام تک ٹیکنالوجی کی رسائی میں اضافہ کرنا ہے۔ کمپنی نے ایک بیان میں کہاکہ اِس چوٹی اجلاس کے ذریعہ حکومت، غیر منفعت بخش تنظیموں، فلمسازوں، صنعتکاروں اور اُبھرتے ماہرین کو یکجا ہونے کا موقع فراہم ہوا تاکہ وہ ٹیکنالوجی تک رسائی کیلئے اپنی رائے پیش کرسکیں۔