پہاڑی علاقہ میں صاف صفائی کو یقینی بنانے کی مہم
بیجنگ۔12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مائونٹ ایورسٹ پر چرھائی کرنے والے کوہ پیمائوں کو اپنی ’’فطری ضرورتوں‘‘ کی تکمیل کے لیے 23058 فیٹ بلند چوٹی پر ایک چینی کیمپ کے قریب ’’ماحولیات دوست‘‘ بیت الخلاء کے استعمال کا موقع ملے گا ۔ یاد رہے کہ مائونٹ ایورسٹ پر چرھائی کرنے کا سلسلہ کئی دہوں سے جاری ہے اور کوہِ پیمائوں کی کوئی نہ کوئی ٹیم اپنی دیرینہ خواہش پوری کرہی لیتی ہے لیکن اس عمل میں انہوں نے مائونٹ ایورسٹ کو بھی کچرے کے ایک ڈھیر میں تبدیل کردیا ہے۔ مہم کے اختتام کے بعد کوہ پیما اپنے عارضی خیموں، چڑھائی کرنے کے لیے درکار ڈسپوزیبل آلات، گیس کے خالی کنترس اور انسانی فضلہ کی کثیر مقدار کو وہیں چھوڑ آتے ہیں اور ان کی صاف صفائی پر کوئی توجہ نہیں دیتے۔ اس موسم بہار میں چین کی ایک کوہِ پیما کمپنی ایک ماحولیات دوست بیت الخلاء بھی نصب کرے گی جو بلند چوٹیوں پر ہوگا۔ زنہوا خبررساں ایجنسی کے مطابق انسانی فضلا بیت الخلاء کے نیچے رکھے گئے ایک بیارل میں جمع ہوگا۔کو ہِ پیما واپسی کے سفر کے دوران اپنے ساتھ کچرے اور فضلہ کے بیارل ساتھ لے کر آئیں گے۔