مائنمار میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 46 ہوگئی

کالے (میانمار)۔ 3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) میانمار میں آئے زبردست سیلاب سے متاثرہ افراد کو بچانے کیلئے بچاؤ کاری عملہ حرکت میں آچکا ہے جہاں کئی متاثرین درختوں اور اونچے مکانات کی چھتوں پر پھنسے ہوئے ہیں۔ شدید بارش کی وجہ سے آئے سیلاب اور زمین کھسکنے کے واقعات میں ہزاروں مکانات ، زرعی اراضی، پل اور سڑکیں تباہ ہوچکی ہیں جبکہ سڑکوں پر تیز رفتار سے بہنے والے پانی کی وجہ سے راحت اور بچاؤ کاری میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد 46 ہوچکی ہے۔ یاد رہے کہ ہندوستان، پاکستان، ویتنام اور نیپال میں بھی شدید بارش کی وجہ سے آئے سیلاب سے سینکڑوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ دریں اثناء میانمار کے ریلیف اینڈ ری سیٹلمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ایک عہدیدار نے بھی 46 ہلاکتوں کی توثیق کی ہے۔