ماؤ نواز سرگرمیوں سے نمٹنے سخت سکیوریٹی اقدامات :ڈی جی پی

حیدرآباد 20 اپریل ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش کے ڈائرکٹر جنرل پولیس بی پرساد راو نے آج کہا کہ 30 اپریل اور 7 مئی کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو پرامن طور پر یقینی بنانے کیلئے چھتیس گڑھ اور اڈیشہ سے متصلہ سرحدی علاقوں میں ماؤنوازوں سے نمٹنے کیلئے سخت ترین انتظامات کئے جارہے ہیں۔ ڈی جی پی نے کہا کہ ’’چھتیس گڑھ اوراڈیشہ جیسی ریاستوں میں ماؤنواز سرگرم ہیںاور کسی حد تک مہارشٹرا میں بھی ان کی سرگرمیاں جاری ہیں اس بات کو ملحوظ رکھتے ہوئے ہم آندھرا پردیش کے سرحدی اضلاع میں ہم تمام ضروری اقدامات کررہے ہیں تا کہ ماونواز سرگرمیوں کو روکتے ہوئے پرامن انتخابات منعقد کئے جائیں‘‘۔ بی پرساد راو نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’’ جب کبھی انتخابات منعقد ہوتے ہیں وہ (ماؤنواز ) بائیکاٹ کی اپیل کرتے ہے جس کے پیش نظر ہم ( انتخابی عمل کودرہم برہم کرنے ان کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے ) ہم سکیوریٹی انتظامات کررہے ہیں‘‘۔ آندھرا پردیش جرنلسٹ فورم ( اے پی جے ایف ) کے زیراہتمام پیپلز پلازہ میں ایک اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرساد راو نے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کریں۔