ماؤیسٹ لیڈر ’ آر کے ‘ پولیس کی تحویل میں نہیں ‘ اے پی ڈی جی پی

حیدرآباد 28 اکٹوبر ( آئی این این ) اے پی کے ڈی جی پی سامبا شیوا راؤ نے آج ان الزامات کی تردید کی کہ اعلی ماویسٹ لیڈر آر کے پولیس کی تحویل میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو آر کے کے تعلق سے کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آر کے پولیس کی تحویل میں نہیں ہے اور انہوںنے تیقن دیا کہ اگر وہ زخمی حالت میں بھی دستیاب ہوتے ہیں تو انہیں علاج کی سہولت فراہم کی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس انہیں کوئی گزند نہیں پہونچائیگی اور ان کا تحفظ کیا جائیگا ۔ انہوں نے تردید کی کہ اوڈیشہ سرحد پر انکاؤنٹر فرضی تھا ۔