ماؤیسٹوں کا سرنگ دھماکہ

وشاکھاپٹنم 5 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) ماؤیسٹوں نے آج آندھرا پردیش ۔ اوڈیشہ سرحد کے علاقہ میں جکم گاوں کے قریب ایک زمینی سرنگ دھماکہ کیا ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ ماؤیسٹوں کا وشاکھا پٹنم پولیس کی ایک خصوصی ٹیم کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس راہول دیو شرما نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ 10 ماؤیسٹوں کے ایک گروپ نے آج صبح اس وقت سرنگ دھماکہ کیا جب ایک خصوصی پولیس ٹیم علاقہ میں تلاشی مہم میں مصروف تھی ۔ نکسلائیٹس نے پولیس عملہ پر فائرنگ کی جس کے جواب میں پولیس نے بھی فائرنگ کی ۔ کچھ دیر فائرنگ کے تبادلہ کے بعد ماؤیسٹ وہاں سے فرار ہوگئے ۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس نے بتایا کہ تاہم پولیس کو کسی جانی نقصان کا سامنا کرنا نہیں پڑا ۔