ماؤنٹ مرسی اسکول میں سائنس فیر

حیدرآباد ۔ 24 ۔ جنوری : ( راست ) : یوم جمہوریہ کے موقع پر ماؤنٹ مرسی اسکول ٹولی چوکی میں سائنس فیر
Science Math and ME شاندار پیمانہ پر منعقد کیا جارہا ہے ۔ ماضی میں بھی اس اسکول نے اعلیٰ پیمانہ پر کئی شاندار فیسٹیول منعقد کیے ہیں۔ ماونٹ مرسی 16 سالہ قدیم اسکول ہے جس کا افتتاح جناب سی رنگاراجن سابقہ گورنر آندھرا پردیش نے انجام دیا تھا ۔ اسٹیٹ اور ملک کی مشہور شخصیتوں نے اس اسکول کا دورہ کیا ہے ۔ جن میں سائنٹسٹ جناب پرھلاد ڈی آر ڈی او کے ڈائرکٹر ہیں ۔ جناب کمال الدین ، جناب احتشام حسنین سابقہ چیف الیکشن کمیشن جناب جے ایم لنگڈو قابل ذکر ہیں ۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر ایم پربھاکر پرنسپال سائنٹسٹ سنٹرل ریسرچ ایم ایل شانتی اور ایم ناگا راجو مہمانان اعزازی ہوں گے ۔ محترمہ امتہ الحئی فاطمہ پرنسپل ماونٹ مرسی اسکول اس فیر کی نگران کار ہے ۔۔