ماؤنواز ہی مادھیسیوں کے حقیقی دوست:پشپ کمل دہل( پرچنڈا)

کھٹمنڈو3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) نیپالی کمیونسٹ پارٹی (سی پی این-ماؤنواز) کے صدر اور سابق وزیر اعظم پشپ کمال دہل نے کہا ہے کہ ان کی پارٹیمادھیسیخطہ اور وہاں کے عوام کا ایک حقیقی دوست ہے ۔ کمل دہل نے گزشتہ روز بیر گنج میں پارٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں کے ساتھ بات چیت میں دعوی کیا کہ سی پی این (ماؤنواز ) ایک ایسی پارٹی ہے جومادھیسیخخطہ کی ترقی اور عوام کی شناخت اور حقوق کے لئے جدوجہد کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سمجھنا چاہئے کہ سی پی این (ماؤنواز ) واحد سیاسی پارٹی ہے جس میں مادھیسیخطہ اور مدھیسی افراد کی آواز بلند ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں مادھیسیخطے سے وابستہ جماعتوں کے ساتھ انتخابی اتحاد کے لئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ "ہم نے راشٹریہ جنتا پارٹی، وفاقی فورم اور ڈیموکریٹک فورم کے ساتھ اتحاد کو ترجیح دی ہے "۔