ماؤسٹوں نے سی آر پی ایف گاڑی دھماکہ سے اڑادی

گیا (بہار) ۔ 24 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) دو سی آر پی ایف جوانوں کی ہلاکت اور 10 دیگر زخمی ہوگئے جن میں سے 5 کی حالت نازک ہے جبکہ ماؤسٹوں نے آج شام ضلع گیا میں انہیں لیجانے والی منی بس کو دھماکہ سے اڑادیا۔ ڈائرکٹر جنرل آف پولیس پی کے ٹھاکر نے بتایا کہ مخالف نکسل آپریشن کے دوران سیکوریٹی پرسونل ، پولیس اور سی آر پی ایف کے جوان امام گنج۔دوماریہ علاقہ سے گزر رہے تھے کہ انتہا پسندوں کی نصب کردہ سرنگ کے ذریعہ دھماکہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مہلوک سی آر پی ایف جوانوں کا تعلق ایلیٹ کوبرا بٹالین سے تھا جو اس ریاست میں ماؤسٹوں کے خلاف آپریشنس میں مشغول تھے۔ اس علاقہ کو اضافی کمک فوری روانہ کردی گئی۔