ماؤزے تنگ کے مقبرہ اور تیانامن چوراہا

کو تہذیبی ورثہ قرار دینے چین کوشاں
بیجنگ ۔ 5 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت چین چاہتی ہیکہ ماؤزے تنگ کے مقبرہ اور تیانا من چوراہے کو جہاں چینی کمیونسٹوں کی طاقت کی متنازعہ یادگار قائم ہے یونیسکو کی تہذیبی ورثہ کی حامل عمارتوں کی فہرست میں شامل کیا جائے۔ چینی دارالحکومت 14 مقامات کو عالمی ورثے کا موقف 2035ء تک عطا کرنے کا مطالبہ کررہا ہے۔ سرکاری زیرانتظام روزنامہ گلوبل ٹائمس نے مقامی عہدیداروں کے حوالہ سے اس کی اطلاع دی ہے۔ 14 مقامات قدیم وسطی ایکسس شہر میں واقع ہیں۔