حیدرآباد21مئی(یواین آئی)مئیر گریٹر حیدرآبادمیونسپل کارپوریشن بی رام موہن نے کل رات دیر گئے سڑکوں کی مرمت کے کاموں کا اچانک معائنہ کیا۔6000کروڑروپئے کے صرفہ سے عابڈس،رام کوٹ،گن فاؤنڈری علاقوں میں کام کئے جارہے ہیں ۔مئیر نے ان کاموں کے معیار کا معائنہ کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر بلدی نظم ونسق کے ٹی راماراو کی ہدایت کے مطابق ہائی ٹیک ٹکنالوجی کے ذریعہ سڑکوں کے کام کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہر حیدرآباد میں 1100کروڑروپئے کے صرفہ سے سڑکوں کی تعمیر کے کام کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ خصوصی منصوبہ کے تحت سڑکوں کی مرمت کے کام کرنے وزیراعلی کے چندرشیکھرراؤ اور وزیر بلدی نظم ونسق کے ٹی راماراؤ کی ہدایت کے مطابق 1100 کروڑروپئے کے صرفہ سے جی ایچ ایم سی اور ایچ آرڈی سی کی جانب سے مشترکہ طورپر شہر کی اہم لنک سڑکوں کے کام خصوصی منصوبہ کے تحت کئے جارہے ہیں۔یہ کام جنگی خطوط پر کئے جارہے ہیں۔