ل52 لاکھ ٹائلیٹس تعمیر کرنے اے پی حکومت کا نشانہ

حیدرآباد ۔ 26 نومبر (پی ٹی آئی) حکومت آندھراپردیش نے آئندہ چار سال میں ریاست میں 52 لاکھ ٹائلیٹس تعمیر کرنے کا ایک نشانہ مقرر کیا ہے۔ چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے یہ بات کہی۔ چندرا بابو نائیڈو نے سوچھ بھارت مہم اور مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گیارنٹی اسکیم کا جائزہ لیتے ہوئے عہدیداروں سے کہا کہ آئندہ چار سال میں ریاست میں 52 لاکھ انفرادی ہاوز ہولڈ ٹائلیٹس کی تعمیر کیلئے ان دو پروگرامس کے فنڈس سے استفادہ کریں۔