حیدرآباد 5 اکٹوبر (سیاست نیوز) آندھراپردیش ریاست کی ترقی کیلئے حکومت کی جانب سے مرتب کردہ سات میں سے ایک مشن پر کل یعنی 6 اکٹوبر کو چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرابابو نائیڈو کی جانب سے پالیسی پیپر جاری کیا جائے گا۔ مسٹر چندرابابو نائیڈو ضلع اننت پور کے کلیان درگم میں یہ پالیسی پیپر جاری کریں گے۔ اسی دوران آندھراپردیش سکریٹریٹ کے ذرائع نے مزید بتایا کہ این چندرابابو نائیڈو نے اپنے آفس کے طور پر استعمال کئے جانے والے لیک ویو گیسٹ ہاؤز کو کیمپ آفس میں تبدیل کردیں گے اور سکریٹریٹ کو مکمل طور پر سکریٹریٹ آندھراپردیش کے ایل بلاک کی آٹھویں منزل پر منتقل کردیں گے۔