حیدرآباد 22 اپریل (پریس نوٹ) لینگویج پنڈت گریڈ II اساتذہ میں جی او نمبرات 17 و 18 پر شعور کی بیداری کے لئے منگل 24 اپریل کو گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول عالیہ روبرو فتح میدان میں 10 بجے دن اُردو لینگویج پنڈتوں کا ایک اہم اجلاس مقرر ہے۔ یہ بات صدر راشٹریہ اپادھیا پنڈت پریشد (RUPP) شاخ ضلع حیدرآباد مسٹر محمد عبدالحمید خاں نے بتائی۔ انھوں نے کہاکہ آر یو پی پی کی نمائندگیوں پر حکومت تلنگانہ نے مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کی ترقیوں سے اتفاق کیا ہے۔ اس سلسلہ میں جی او 17 اور 18 کی اجرائی عمل میں آئی۔ اس لئے RUPP نے یہ فیصلہ کیا کہ لینگویج پنڈتوں کو اس جی اوز اور دیگر مسائل سے معلومات فراہم کی جائیں۔ اس کے لئے ایک اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں جی اوز کی غرض و غایت سے پنڈتوں کو روشناس کروایا جائے گا۔ مزید تفصیلات کے لئے فون 9440203287 پر ربط کریں۔