بھوپال۔/19جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایر انڈیا کے ایک طیارہ میں آج لینڈنگ کے دوران اچانک تیکنکی خرابی پیدا ہوگئی جس میں 71مسافر سوار تھے ، یہ طیارہ بحفاظت بھوپال طیرانگاہ پر اُتر گیا۔ ایر انڈیا اسٹیشن منیجر فیروز خاں نے بتایا کہ دہلی۔ بھوپال فلائیٹ آج 2:40بجے لینڈنگ کرنے والی تھی کہ اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی لیکن پائیلٹ نے کمال ہوشیاری سے بحفاظت اُتارنے میں کامیاب ہوگیا۔