لیفٹیننٹ جنرل جے ایس نین نے ناردن کمانڈ کا چارج سنبھالا

جموں6 اگست (سیاست ڈاٹ کام ) لیفٹیننٹ جنرل جے ایس نین نئے چیف آف سٹاف ناردرن کمانڈ تعینات ہوئے ہیں۔انہوں نے پیر کے روز اودھم پور میں ناردن کمانڈ کے ہیڈکوارٹر پر پیش رو لیفٹیننٹ جنرل پرمجیت سنگھ سے عہدہ کا چارج سنبھالا۔لیفٹیننٹ جنرل جے ایس جین کو جون1983کو ڈوگرہ رجمنٹ میں کمیشن ملا۔ وہ ڈوگرہ رجمنٹ جوکہ شمال مشرق میں پہاڑی بریگیڈہے میں دوسری بٹالین کے کمانڈینٹ رہے ۔ اس کے علاوہ وہ جموں وکشمیر میں حدمتارکہ پر انفینٹری ڈویژن کے کمانڈینٹ بھی رہے ۔دفاعی ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل اب تک کئی اہم عہدے اور ذمہ داریاں بھی دی گئی ہیں جس میں عراق اور کویت میں یونائٹیڈ نیش مشن میں ملٹری آبزرور بھی رہے ہیں۔