لیفٹننٹ گورنر کو دہلی کی فکر نہیں

نئی دہلی 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی لیڈر سنجے سنگھ نے آج الزام عائد کیاکہ لیفٹننٹ گورنر انیل بائیجل چاہتے ہیں کہ قومی دارالحکومت کے عوام پریشان ہوں کیوں کہ نہ تو وہ اور نہ ہی وزیراعظم کو اُس مسئلہ کی یکسوئی کی کچھ فکر ہے جو اُن کی پارٹی نے اُٹھایا ہے۔ سنجے سنگھ کے الزامات چیف منسٹر اروند کجریوال اور اُن کے کابینی رفقاء کے بائیجل کے آفس میں دھرنے کے پانچویں روز سامنے آئے ہیں۔ اُن کا مطالبہ ہے کہ ایل جی مداخلت کرتے ہوئے دہلی میں آئی اے ایس آفیسرس کی ہڑتال ختم کرائیں۔