لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ سے کجریوال کی ملاقات

نئی دہلی ۔ 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اقتدار کی رسہ کشی کے درمیان چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ سے ملاقات کی اور انسداد رشوت ستانی بیورو کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا۔ دہلی ہائیکورٹ کی جانب سے یہ رولنگ دیئے جانے کے ایک دن بعد کہ اے سی پی کو یہ اختیار حاصل ہیکہ وہ مرکزی حکومت کے عہدیداروں کے خلاف تحقیقات کرسکتی ہے۔ یہ ملاقات اہمیت کی حامل رہی۔ 20 منٹ تک جاری رہی ملاقات میں اروند کجریوال نے نجیب جنگ کو ہائیکورٹ کی رولنگ سے واقف کروایا اور انسداد رشوت ستانی بیورو کے اختیارات کے بارے میں بھی تفصیلی بات کی۔ ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیا اور چیف سکریٹری کے شرما بھی کجریوال کے ہمراہ تھے۔ یہ ملاقات ایسے وقت ہوئی جب دہلی اسمبلی کا دو روزہ سیشن شروع ہوا ہے۔ اس سیشن کو مرکز کی نوٹس پر بحث کرنے کیلئے طلب کیا گیا ہے۔