نئی دہلی ۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیردفاع ارون جیٹلی نے آج واضح طور پر کہا کہ لیفٹننٹ جنرل دلبیر سنگھ سوہاگ کو آئندہ فوجی سربراہ بنانے کا فیصلہ قطعی ہے۔ انہوں نے فوجی سربراہ کے تقرر پر پیدا شدہ تنازعہ کو ختم کرتے ہوئے کہا کہ اس تنازعہ کیلئے سابق فوجی سربراہ سے وزیر بننے والے وی کے سنگھ بھی ذمہ دار ہیں۔ راجیہ سبھا میں ارون جیٹلی نے پرزور انداز میں کہا کہ آئندہ فوجی سربراہ کی حیثیت سے سوہاگ کو ہی ذمہ داری دی جائے گی۔