لیفننٹ گورنر دہلی کو مرکزی وزیر داخلہ کی تائید

نئی دہلی 2 جون (سیاست ڈاٹ کام ) لیفننٹ گورنر دہلی اور عام آدمی پارٹی حکومت کے درمیان تازہ صف آرائی کے دوران مرکزی وزارت داخلہ نے آج لیفننٹ گورنر کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ اینٹی کرپشن بیورو دہلی میں کوئی بھی تقرر گورنر دہلی کی منظوری کے بغیر نہیں کیا جاسکتا ۔اس نے لیفننٹ گورنر کے اختیارات کی تائید کی جو انہیں اینٹی کرپشن بیورو میں تقررات کے سلسلہ میں حاصل ہے ۔ سرکاری عہدیدار نے کہا کہ لیفننٹ گورنر قطعی با اختیار اتھاریٹی ہیں۔

سرکاری ملازمین پر کوئلہ اسکام
مقدمہ کی منظوری دینے کی تردید
نئی دہلی۔/2جون، ( سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے آج خصوصی عدالت میں کہا کہ اس نے ابھی تک کسی بھی محکمہ پرسونل اینڈ ٹریننگ سے کوئی درخواست کوئلہ اسکام کے سلسلہ میں سینئر سرکاری ملازمین پر مقدمہ چلانے کی اجازت دینے کے سلسلہ میں داخل نہیں کی ہے۔سی بی آئی نے کہا کہ ان فائیلس کو اولین ترجیح دی جارہی ہے جو 27جنوری کو متعلقہ اتھاریٹی کو روانہ کئے گئے ہیں، ان کا جواب سی بی آئی کو ہنوز حاصل نہیں ہوا ہے۔ خصوصی سی بی آئی جج بھر ت پراشر نے کہا کہ سی بی آئی نے بیان دیا ہے کہ ریکارڈس متعلقہ عہدیدار کو غور کیلئے روانہ کئے گئے ہیں۔