لیجسلیچرس ہماری جمہوریت کے اہم ستون

سیاسی اختلافات کو راجیہ سبھا کارروائی میں حائل ہونے نہ دیا جائے :وینکیانائیڈو
نئی دہلی ۔ 31جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) راجیہ سبھا چیرمین ایم وینکیا نائیڈو نے مختلف پارٹیوں کے قائدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے سیاسی اختلافات اور معاملات کو اپنے تک ہی رکھے ، اس سے بجٹ سیشن کے دوران ایوان کی کارروائی کو درہم برہم ہونا نہ دیا جاناچاہیئے ۔ جمہوریت کے اصولوں اور جذبہ کو قابل عمل بنانے پر زور دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو نے کہا کہ یہ نہایت ہی مناسب ہوگا کہ بجٹ سیشن کو پُرسکون طور پر چلنے دیا جائے اور اسے ایک مثالی عمل بنایا جایا ۔ ہندوستانی جمہوریت کے 70سال میں پارلیمنٹ کا یہ پہلا سیشن ہے ۔ عام انتخابات سے قبل پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کا آخری اجلاس ہوگا ۔ وینکیا نائیڈو نے کہا کہ لیجسلیچر س ہماری جمہوریت کے اہم ستون ہیں۔ مجھے امید ہے کہ ہمارے ارکان پارلیمنٹ ایوان کی کارروائی کو بہتر طریقہ سے چلانے میں تعاون کریں گے ۔ صدر جمہوریہ کے خطبہ پر اظہار تشکر کے دوران مباحث میں اور بجٹ کے بارے میں ایوان کے سامنے اپنی مؤثر رائے پیش کریں گے ۔ ایوان کے اندر اپنی سیاسی تنگ نظری کو ظاہر کرتے ہوئے کارروائی میں رکاوٹ پیدا نہیں کریں گے ۔