لیبیا کے وزیراعظم پر ناکام قاتلانہ حملہ

بن غازی۔ 27 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کے بین الاقوامی طور پر مسلمہ وزیراعظم کو آج مشرقی شہر تبرک کے قریب ایرپورٹ کو روانگی کے دوران نامعلوم بندوق برداروں نے قاتلانہ حملہ کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ سرکاری شعبہ ذرائع ابلاغ کے سربراہ عرش سعید نے کہا کہ وزیراعظم عبداللہ الثینی کے قافلہ کو حملہ کا نشانہ بنایا گیا جس میں ان کا ایک باڈی گارڈ زخمی ہوگیا تاہم کوئی ہلاک نہیں ہوپایا۔