بن غازی ۔ 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کی فضائیہ کا ایک پائلٹ آج اس وقت ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا لڑاکا جیٹ طیارہ ملک کے مشرقی علاقہ میں حادثہ کا شکار ہوگیا۔ اس طیارہ سے جہادیوں کے مستحکم گڑھ پر فضائی حملے کئے گئے تھے۔ حادثہ کا شکار طیارہ جنوبی توبرک میں ایک رہائشی علاقہ پر گر پڑا جہاں اقوام متحدہ کی تائیدی متحدہ حکومت قائم ہے۔ ایک فوجی اڈہ یہاں قائم ہے۔ تاہم اس نے کہا کہ جیٹ لڑاکا طیارہ جہادیوں کے مورچوں پر دیرنا میں فضائی حملے کررہا تھا۔ پائلٹ لیبیا کے مردآہن خلیفہ ہفتار کا وفادار تھا لیکن ذریعہ کے بموجب وہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ اس واقعہ کی وجہ کیا تھی اور کیا پائلٹ کے علاوہ دیگر افراد بھی ہلاک ہوگئے۔ ہفتار کے ترجمان نے کہا کہ یہ حادثہ ایک ٹیکنیکی ناکامی کی وجہ سے ہوا۔ لیبیا میں معمر قذافی کی اقتدار سے بیدخلی کے بعد خانہ جنگی جاری ہے۔