لیبیا کے ساحل پر 32 تارکین وطن کی نعشیں دستیاب

اسٹرال (اٹلی) ۔ 5 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 32 تارکین وطن کی نعشیں جو یوروپ جارہے تھے، لیبیا کے ساحل کے قریب دستیاب ہوئیں حالانکہ ان افراد کو بچانے کی بھرپور کوشش کی گئی تھی۔ بچاؤ کشتیوں سے لی ہوئی تصویروں میں بتایا گیا ہیکہ کم از کم 29 افراد ایک پرہجوم ربر کی کشتی میں سوار تھے جو ایک چوبی بحری جہاز سے ٹکرا کر جس میں 700 تا1000  مسافر تھے، غرق ہوگئی۔ تصویریں لینے والا اسپینی این جی او کے کرایہ پر دیئے ہوئے بحری جہاز اسٹرال پر سوار تھا۔ پیر کے دن لیبیا کے ساحل پر 6 ہزار تارکین وطن کو بچا لیا گیا ہے جو ایک پرہجوم ربر کی کشتی میں سوار تھے۔ آج کا واقعہ دو دن بعد پیش آیا۔