گالفوازورو کے عرشہ سے ۔ /27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بچاؤ کارکنوں نے لیبیا کے ساحل کے قریب ڈوب جانے والی دو کشیتوں کے 300 تارکین وطن مسافروں کو بچالیا ۔ اقوام متحدہ کے پناہ گزین ادارہ کے بموجب جنوری سے اب تک بحر روم میں 247 افراد ہلاک یا لاپتہ ہوچکے ہیں ۔ اسپینی این جی او کی ترجمان لارا لانوزا نے یہ تعداد 298 بتائی اور کہا کہ یہ تارکین وطن صحرائے سہارا کے دامن میں رہتے تھے ۔